پاکستانی خبریں

پی ٹی آئی والوں سے کہتا ہوں کہ آپ کے لیڈر کو میں نے دو مرتبہ شکست دی ہے، ایاز صادق

سپیکر قومی اسمبلی کی اپوزیشن کو ایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش، ایوان میں گرماگرمی

خلیج اردو
اسلام آباد: قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے ایک بار پھر اپوزیشن کو مذاکرات کی پیشکش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کئی بار مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، مگر اپوزیشن مسلسل انکار کے بہانے تلاش کر رہی ہے۔

اس موقع پر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ "آپ لوگ عوام کے منتخب نمائندے نہیں”، جس پر اسپیکر ایاز صادق نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ "میں نے آپ کے لیڈر کو دو بار شکست دی ہے، میرے خلاف کوئی انتخابی پٹیشن بھی نہیں ہے۔”

ایوان میں ماحول گرم ہونے پر اسپیکر نے محمود خان اچکزئی کے کچھ الفاظ کارروائی سے حذف کر دیے اور ارکان کو ایوان کے decorum کا خیال رکھنے کی ہدایت کی۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button