متحدہ عرب امارات

دبئی ایئر شو میں بھارت کی سبکی، تیجس لڑاکا طیارہ پھر تکنیکی خرابی کا شکار

خلیج اردو
دبئی ایئر شو میں بھارت کو ایک بار پھر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جہاں بھارتی لڑاکا طیارہ *تیجس* تکنیکی خرابی کا شکار ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق تیجس کے فیول ٹینک سے اچانک تیل کا اخراج شروع ہوگیا جس کے بعد بھارتی ٹیکنیشنز نے نہایت غیرمعیاری طریقہ اپناتے ہوئے گفٹ بیگز استعمال کرکے عارضی مرمت کی۔

ایئر شو میں شریک فضائی ماہرین اس واقعے پر حیران رہ گئے اور بھارتی ٹیکنیشنز کے اس غیر پیشہ ورانہ اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ ایک بین الاقوامی سطح کے شو میں اس نوعیت کے تکنیکی نقص اور پھر اس کی غیر سائنسی مرمت نے بھارتی ٹیم کی تیاریوں اور معیار پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔

بھارتی وفد کو اس واقعے کے بعد عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ بعض مبصرین نے اسے بھارتی دفاعی پروڈکشن کے معیار پر ایک بڑا دھبہ قرار دیا ہے۔ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے، جہاں صارفین بھارتی ٹیکنیشنز کے غیر سنجیدہ طریقہ کار پر طنز اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button