عالمی خبریں

ٹرمپ کا کانگریس سے ایپسٹین فائلوں جاری کرنے کا مطالبہ

خلیج اردو
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق مکمل فائلوں کے اجراء کے لیے کانگریس سے ووٹ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں، وقت آ گیا ہے کہ ہم اس ڈیموکریٹ دھوکے سے آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ ایپسٹین کا معاملہ صرف ایک ڈرامہ بنا کر پیش کیا گیا تاکہ ریپبلکن پارٹی کی بڑی کامیابیوں اور اہم معاملات سے عوام کی توجہ ہٹائی جا سکے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایپسٹین کی سزاؤں سے پہلے ہی بے شمار اختلافات سامنے آ چکے تھے، جبکہ سزا یافتہ یہ مجرم مبینہ طور پر جیل میں خودکشی کر چکا ہے، تاہم ان کی دستاویزات نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے۔ مختلف حلقے ایپسٹین کے نیٹ ورک اور اس معاملے سے جڑے ممکنہ اہم ناموں کے انکشاف کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button