عالمی خبریں

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی واشنگٹن روانگی، آج امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع

خلیج اردو — امریکی صدر کی دعوت پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان واشنگٹن روانہ ہو گئے، جہاں وہ آج صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال ہوگا۔

دونوں رہنما دفاع، معیشت، توانائی، خطے کی صورتحال اور سرمایہ کاری کے امکانات پر بات کریں گے جبکہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔ واشنگٹن میں سعودی وفد کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button