متحدہ عرب امارات

جنوبی غزہ میں اسرائیلی حملوں سے 3 فلسطینی شہید، خیمے زیر آب، انسانی بحران شدید

خلیج اردو — جنوبی غزہ میں اسرائیلی فورسز کے تازہ حملوں میں تین فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیل نے مزید پندرہ فلسطینیوں کی مسخ شدہ لاشیں بھی واپسی کے لیے حوالے کی ہیں، جنہیں دیکھ کر خاندان غم سے نڈھال ہیں۔

غزہ میں موسلا دھار بارش نے صورتحال مزید خراب کر دی۔ سیکڑوں عارضی خیمے زیرِ آب آ گئے اور ہزاروں بے گھر خاندان شدید متاثر ہوئے۔ دوسری جانب اسرائیل نے خیموں اور دیگر امدادی سامان کی ترسیل روک دی ہے جس سے انسانی بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی حکومت نے سات اکتوبر 2023 کے حماس حملوں کی تحقیقات کے لیے کمیٹی بنانے کا اعلان کیا ہے۔ فلسطینی تنظیموں نے اس فیصلے کے ساتھ ساتھ عالمی فورس کی تعیناتی سے متعلق مجوزہ قرارداد کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں نے کہا ہے کہ عالمی قوانین کے تحت فلسطینی عوام کو قبضے کے خلاف مزاحمت کا حق حاصل ہے اور فلسطین میں حکومت کا حق بھی صرف فلسطینیوں کو ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر ملکی اتھارٹی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button