
خلیج اردو
خلیج اردو — تین ملکی ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کی ٹرافی کی شاندار رونمائی کر دی گئی ہے۔ سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جبکہ تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔ ٹرافی کی تقریب میں کرکٹ حکام اور تینوں ٹیموں کے نمائندگان نے شرکت کی اور سیریز کے حوالے سے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی۔
سیریز کا پہلا میچ کل پاکستان اور زمبابوے کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ انتظامیہ کے مطابق شائقین کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی پلان بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔
قومی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کی حالیہ کارکردگی نہایت حوصلہ افزا ہے اور کھلاڑی مکمل فوکس کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سیریز ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ٹیم کمبینیشن کو مزید بہتر بنانے کا بہترین موقع فراہم کرے گی۔ سلمان آغا نے شائقین کو یقین دلایا کہ انہیں بہترین مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔






