سپورٹس

رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی 20 میں پاکستان شاہینز کی بھارتی اے ٹیم پر شاندار فتح

خلیج اردو
رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی 20 کے گروپ میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی پوزیشن مزید مضبوط کر لی۔ بھارتی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19 اوورز میں صرف 136 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پاکستانی باؤلرز نے شاندار نپی تلی بولنگ کرتے ہوئے مسلسل دباؤ برقرار رکھا اور اہم لمحات پر بروقت وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان شاہینز نے ابتدا ہی سے بہترین کھیل پیش کیا اور بھارتی بولرز کو کسی بھی موقع پر حاوی نہ ہونے دیا۔ اوپنر معاذ صداقت نے 47 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر میچ کا پاسا یکسر پاکستانی شاہینز کے حق میں پلٹ دیا۔ شاہینز نے 136 رنز کا ہدف صرف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 40 گیندیں قبل حاصل کر لیا، جس سے ٹیم کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہوا۔

میچ کے بعد ایک بار پھر بھارتی ہٹ دھرمی دیکھنے میں آئی، بھارتی اے ٹیم کے کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، جس پر شائقین اور کرکٹ مبصرین نے تنقید بھی کی۔ پاکستان شاہینز کی یہ کامیابی ایشیا کپ میں ان کی بہترین فارم کا واضح اظہار ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button