پاکستانی خبریں

بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کی تیسری درخواست

خلیج اردو
بنگلہ دیش نے بھارت سے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حوالگی کے لیے تیسری مرتبہ باقاعدہ درخواست ارسال کر دی ہے۔ نگران امورِ خارجہ توحید حسین کے مطابق جمعے کے روز بھارت کو ایک اور خط بھیجا گیا ہے جس میں شیخ حسینہ کی حوالگی کا مطالبہ دوبارہ دہرایا گیا۔

بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ معاہدے کے تحت شیخ حسینہ کی واپسی کو یقینی بنانا نئی دہلی کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔

بنگلہ دیش کے قومی مشیر خلیل الرحمان نے حالیہ دورۂ بھارت میں بھارتی حکام کو پوری صورتِ حال سے آگاہ کیا، تاہم تاحال بھارت کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button