
خلیج اردو
ملتان میں بہائوالدین زکریا یونیورسٹی کے ہاسٹل میں 23 سالہ طالب علم ریاض حسین نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
پولیس کے مطابق ریاض حسین بی ایس سائیکالوجی کے تھرڈ سمسٹر کا طالب علم تھا اور صوبہ بلوچستان کے علاقے دکی سے تعلق رکھتا تھا۔
طالب علم نے کمرہ بند کرکے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔ لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہے۔






