عالمی خبریں

مسٹر بین کی ایک بار پھر نئے روپ میں اسکرین پر واپسی

خلیج اردو
مشہور مزاحیہ اداکار روون ایٹکنسن یعنی مسٹر بین ایک بار پھر نئے انداز میں اسکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہیں۔ نیٹ فلیکس نے اپنی نئی کامیڈی سیریز "Man vs Baby” کا ٹریلر جاری کر دیا ہے، جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور دلچسپی مل رہی ہے۔ سیریز 11 دسمبر کو نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی۔

اس نئی سیریز میں روون ایٹکنسن ایک منفرد اور مزاح سے بھرپور کردار میں دکھائی دیں گے، جہاں ناظرین کو روزمرہ زندگی کی دلچسپ صورتِ حال اور غیر متوقع واقعات ہنسانے کے لئے پیش کیے جائیں گے۔ مداح اس ریلیز کو مسٹر بین کے اندازِ مزاح کی نئی جھلک قرار دے رہے ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button