پاکستانی خبریں

پاک بحریہ کا جہاز سے داغے جانے والے مقامی تیار کردہ اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

خلیج اردو
راولپنڈی: پاک بحریہ نے مقامی طور پر تیار کردہ جہاز سے داغے جانے والے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ نظام سمندری اور زمینی دونوں اہداف کو انتہائی درستگی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جدید ترین گائیڈنس ٹیکنالوجی اور اعلیٰ مینوورایبلٹی کی خصوصیات سے آراستہ یہ میزائل پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت میں اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تجربہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، سینئر سائنس دانوں اور انجینیئرز کی موجودگی میں کیا گیا۔ تجربے کی کامیابی پاکستان کی تکنیکی مہارت اور پاک بحریہ کے قومی مفادات کے تحفظ کے غیر متزلزل عزم کا واضح مظہر ہے۔

صدر پاکستان، وزیراعظم، فیلڈ مارشل، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے اس اہم سنگ میل پر متعلقہ یونٹس اور سائنس دانوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button