پاکستانی خبریں

میانوالی میں تبدیلی، دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ثابت ہوتے، مریم نواز کا خطاب

خلیج اردو
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نو منتخب اراکینِ اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ میانوالی میں بھی تبدیلی آ گئی ہے اور قوم اب نعرے اور عملی اقدامات میں فرق پہچان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوتی تو پوری دنیا اسے دیکھتی، مگر نتائج عوامی مینڈیٹ کا واضح اظہار ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے کبھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا۔ گزشتہ دورِ حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا گیا، مگر آج عوام کو اصل اور نقل کا فرق سمجھ آ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ن لیگ کو موروثی سیاست کا طعنہ دیتے تھے، انہوں نے خود اپنی بیوی، بھائی اور رشتے دار میدان میں اتارے۔ اب عوام کسی کے بہکاوے میں نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام نے ہر جگہ نعرے اور خدمت کے درمیان فرق کو پہچانا، اور ہری پور میں بھی مسلم لیگ ن بھاری مارجن سے کامیاب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کیا اور ہر دفعہ سازشیوں کا ایک نیا گروپ سامنے آجاتا تھا۔ ہر بار کہا جاتا رہا کہ نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی، مگر نواز شریف آج بھی سیاست میں موجود ہیں، جبکہ ان کی سیاست ختم کرنے والے خود ختم ہو گئے۔

مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ہمیشہ خدمت کی بنیاد پر اپنا بیانیہ دیا ہے اور عوام نے اسی بیانیے پر اعتماد کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button