متحدہ عرب امارات

ابوظہبی کا عالمی پراپ ٹیک اور رئیل اسٹیٹ ٹرانسپیرنسی میں نمایاں کردار، ایم ایل ایس فورم 2025 میں اہم اعلان

خلیج اردو

ابوظہبی رئیل اسٹیٹ سینٹر (ADREC) اور ایڈریس (ADRES) نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقدہ انٹرنیشنل ایم ایل ایس فورم 2025 میں شرکت کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراپ ٹیک، ڈیٹا گورننس اور رئیل اسٹیٹ شفافیت میں بڑھتے ہوئے عالمی کردار کو نمایاں کیا ہے۔ ایونٹ میں 20 ممالک کی 130 سے زائد تنظیموں نے شرکت کی، جہاں ایڈریس نے ڈائمنڈ اسپانسر کے طور پر یو اے ای کی نمائندگی کی۔

فورم کے دوران یہ بڑا اعلان سامنے آیا کہ ابوظہبی نومبر 2026 میں چوتھا انٹرنیشنل ایم ایل ایس فورم کی میزبانی کرے گا، جو پہلی بار مشرق وسطیٰ میں منعقد ہوگا۔ یہ اجلاس رئیل اسٹیٹ اسٹینڈرڈز آرگنائزیشن (RESO) کے تحت منعقد کیا جائے گا، جبکہ میزبان کے طور پر ADREC اور شراکت دار کے طور پر ADRES خدمات انجام دیں گے۔

ٹورنٹو فورم میں ایڈریس نے اسٹیلار ایم ایل ایس، ٹی آر آر ای بی، ایس این پی آئی اور سان ڈیاگو ایم ایل ایس سمیت متعدد عالمی اداروں کے ساتھ گلوبل ڈیٹا ایکسچینج (GDX) معاہدے پر دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت سرحد پار تصدیق شدہ پراپرٹی ڈیٹا کے محفوظ تبادلے کے لیے ایک پائلٹ منصوبہ شروع کیا جائے گا، جو RESO کے عالمی معیارات کے مطابق ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد مارکیٹوں میں شفافیت، ڈیٹا ہم آہنگی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کے مواقع کو مضبوط بنانا ہے۔

ADREC کے ریگولیشن سیکٹر کے قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر سلطان الممرّی نے کہا کہ ابوظہبی رئیل اسٹیٹ شفافیت اور ڈیجیٹل اختراع کے عالمی مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مستحکم کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ "مدھمون کے ذریعے ہم عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو رہے ہیں، جبکہ یو اے ای کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں قائدانہ حیثیت کو بھی تقویت مل رہی ہے۔”

یو اے ای کی شرکت کا اہم پہلو مدھمون ایم ایل ایس کی عالمی سطح پر پذیرائی تھی، جو MENA، ایشیا اور عرب دنیا کا پہلا RESO سرٹیفائیڈ ملٹی لسٹنگ سسٹم ہے۔ ADREC اور ADRES کے تعاون سے تیار کیے گئے اس نظام کو RESO ڈیٹا ڈکشنری 2.0 اور ویب API 2.0.0 سرٹیفیکیشن حاصل ہوئی ہے، جس سے ابوظہبی کا پراپرٹی ڈیٹا ماحولیاتی نظام عالمی معیار سے ہم آہنگ ہو گیا ہے۔

ADRES کے جنرل مینیجر معاذ مقبول نے کہا کہ ایم ایل ایس فورم میں شرکت شفاف اور مربوط پراپرٹی مارکیٹ کی جانب بڑا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل ڈیٹا ایکسچینج پائلٹ مختلف ممالک کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹوں میں ڈیجیٹل ہم آہنگی کو فروغ دے گا اور ابوظہبی کو خطے کے بڑے پراپ ٹیک مرکز کے طور پر سامنے لائے گا۔

فورم کی گالا ڈنر تقریب میں تھنک پراپ، ایڈریس کے تربیتی ادارے، کو منٹورشپ ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سی ای او جاسم الحسانی نے کہا کہ یہ ایوارڈ یو اے ای کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ رئیل اسٹیٹ میں جدید اور بااعتماد انسانی وسائل تیار کیے جائیں۔

ابوظہبی ام ایل ایس فورم 2026 اگلے سال 23 اور 24 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں پالیسی ساز، ریگولیٹرز، پراپ ٹیک ماہرین اور عالمی رئیل اسٹیٹ لیڈرز شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ڈیٹا ایتھکس، اے آئی، شفافیت اور ڈیجیٹل گورننس کے مستقبل پر گفتگو ہوگی۔

معاذ مقبول نے کہا کہ فورم کی میزبانی ہمارے لیے اعزاز بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔ انہوں نے کہا کہ "ADREC کے ساتھ مل کر ہم رئیل اسٹیٹ نظام میں شفافیت اور اعتماد کے نئے عالمی معیارات قائم کرنا چاہتے ہیں۔”

ایم ایل ایس فورم 2025 کے نتائج متحدہ عرب امارات کے لیے ایک اہم سنگ سنگ میل ہیں، جو رئیل اسٹیٹ ڈیٹا کے محفوظ تبادلے، ڈیجیٹل اختراع اور شفاف سرمایہ کاری کے ماحول کی تشکیل میں ابوظہبی کے بڑھتے ہوئے عالمی کردار کی تصدیق کرتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button