
خلیج اردو
شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دو کارروائیاں کرتے ہوئے سات خوارج کو ہلاک کر دیا اور اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں چھ بھارتی سپانسرڈ خوارج مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد سپن وام میں ہلاک ہوا۔
ہلاک شدہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
صدر مملکت، وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔






