ابو ظہبی حکومت نے احتیاطی اقدامات مکمل کرنے کے بعد شاپنگ مالز دوبارہ کھول دیئے ۔
ابوظہبی ، العین میں 12 سال سے کم عمر کے بچوں اور 70 سال تک عمر کے افراد کو مال میں داخلے کی اجازت مل گئی ۔
ابو ظہبی میں محکمہ معاشی ترقی نے امارات میں دوبارہ کھولے جانے والے تمام شاپنگ سینٹرز کی تازہ ترین فہرست جاری کردی ہے ، ان میں العین اور الظفرہ علاقے بھی شامل ہیں۔
ہاس مال غالیرہ جزیرتہ، الماریا المارینا مال ،بوابتھ الشرق مال، الوحدتھ مال، مرکز فتوح الخیر التسوق ابو ظہبی مال، نیشن ٹاورز غالیریا دیر فیلڈز مال، مکانی مال، الشا مختہ بنی یاس مال ،مشرف مال، مائی سٹی سنٹر مصدر الراحہ مال ،دی ورلڈ ٹریڈ سنٹر ابو ظہبی، مجمیع قریتہ السیف شمس بوتیک، سوق قریتہ البری الفرسان ٹاون، سکیور مکہ مال ، اور مزید مال دوبارہ کھول دیئے گئے ہیں ۔
العین میں دوبارہ کھولے گئے مالز کے نام یہ ہیں ۔ الجیمی مال ،العین مال، ھیلی مال، الفوغتہ مال، براری اوٹلیٹ مال ،سوق ایکسٹرا اور مکانی مال زاخر ۔۔الظفرتہ میں
سٹی مال اور ویسٹرن مال کھول دیئے گئے ہیں ۔
ساپنگ مالز کھولنے سے پہلے اداروں نے COVID-19 کے پھیلاؤ کے خلاف احتیاطی تدابیر کا سلسلہ کامیابی سے نافذ کیا ، جس میں عملہ اور ملازمین کے درجہ حرارت کی جانچ پڑتال ، خریداروں کے لئے تھرمل سکینر لگانے ، اور ہر وقت چہرے کے ماسک اور دستانے کے استعمال شامل ہیں۔ابو ظہبی خریداری مراکز
دوبارہ کھولنے سے قبل شاپنگ مالز میں خریداروں کے لئے داخلے کے مقامات پر تھرمل سکینر لگائے گئے۔
اس سے قبل ابوظہبی کے مالز نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے اپنے باقاعدہ کاروباری اوقات دوبارہ شروع کردئیے ہیں۔
نئے قواعد کے مطابق ، 12 سال سے کم عمر بچوں اور 70 سال سے کم عمر کے بزرگوں کو ملک بھر میں تمام تجارتی مراکز اور ریستوران میں داخلے کی اجازت مل گئی ہے ، وزارت صحت اور سی سی ای ایم اے نے عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے COVID-19 کے تمام احتیاطی تدابیر پر غور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔



Source : Gulf News







