پاکستانی خبریں

پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے، سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر ملک کیلئے سوچنا ہوگا: بلاول بھٹو

خلیج اردو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک خطرناک اور نازک دور سے گزر رہا ہے، اس لیے سیاسی اختلافات اپنی جگہ مگر ملک کی بہتری کے لیے یکجا سوچنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیے بغیر حالات میں بہتری ممکن نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے "معرکۂ حق” میں بھارت کو واضح شکست دی، پاکستان نے بھارت کے سات جنگی جہاز مار گرائے اور آج تک بھارت اپنی شکست کے زخم چاٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہے اور بھارت میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف نہیں دیکھ سکتا۔

ضمنی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی مظفرگڑھ سے کامیاب ہوئی ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان سے بھی جیت چکے تھے، مگر ہمارا ایم این اے نہیں بن سکا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ان مشکلات کے باوجود پیپلز پارٹی عوامی عدالت میں سرخرو ہو رہی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button