خلیج اُردو
صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹیرف ان کا پسندیدہ لفظ ہے کیونکہ انہی ٹیرف کی بدولت امریکہ میں اربوں ڈالر آرہے ہیں جن سے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہی رقوم میں سے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی خطیر امداد فراہم کی گئی، جس سے زرعی شعبے کو سہارا ملا۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے امریکہ میں 4 ٹریلین ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے جو ملکی معیشت کے لیے ایک بڑا سنگِ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی پالیسیوں کے باعث ملک میں پیٹرول کی قیمت دو ڈالر فی گیلن سے بھی نیچے آگئی ہے، جبکہ ان کی کوششوں کی وجہ سے محنت کش طبقے کی آمدن دگنی ہوچکی ہے۔
سابق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بائیڈن انتظامیہ ورکنگ کلاس کی دشمن تھی اور ان کے دور میں تقریباً 2 کروڑ 50 لاکھ افراد غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے، جس سے داخلی مسائل میں اضافہ ہوا۔
Trump on Tariffs and Economic Gains







