
خلیج اردو
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک شاندار ویڈیو جاری کی ہے۔ ویڈیو میں لیگ کی یادگار لمحات کو پیش کیا گیا ہے، جس میں شائقین کی محبت، عالمی کھلاڑیوں کا اعتماد، اور پی ایس ایل کے سفر کو اجاگر کیا گیا ہے۔
پی ایس ایل نے اپنے آغاز سے ہی شائقین کے دلوں میں خاص مقام بنایا اور دنیا بھر کے نامور کھلاڑیوں کو اپنی جانب متوجہ کیا۔ لیگ کا دسواں ایڈیشن سب سے کٹھن مرحلہ قرار دیا گیا، جس میں پاک بھارت کرکٹ جنگ کے دوران بھی میچز کامیابی کے ساتھ مکمل ہوئے۔ اس دوران پاکستان پر عالمی اعتماد مزید مضبوط ہوا اور ملک میں کرکٹ کے معیار اور انتظامات کو سراہا گیا۔
پی سی بی کی جاری کردہ ویڈیو لیگ کی کامیابی، شائقین کی جوش و خروش، اور پاکستان کی کرکٹ کے عالمی معیار کو اجاگر کرتی ہے، جس سے پی ایس ایل کی مقبولیت اور اہمیت ایک بار پھر نمایاں ہوئی۔






