سپورٹس

بابراعظم کی شاندار اننگز، سڈنی سکسرز نے میلبورن رینیگیڈز کو شکست دے دی

خلیج اردو
بگ بیش لیگ میں بابراعظم کی سڈنی سکسرز نے محمد رضوان کی میلبورن رینیگیڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ سڈنی سکسرز نے 165 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر آخری اوور میں حاصل کیا، جس میں بابراعظم نے 58 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیل کر نمایاں کردار ادا کیا۔ بابراعظم کی اننگز میں ایک شاندار چھکا اور چار چوکے شامل تھے، جس نے ٹیم کی فتح کو یقینی بنایا۔

میچ کے دوران بابراعظم کی پرسکون بیٹنگ اور ذمہ دارانہ شاٹس نے سڈنی سکسرز کو دباؤ سے نکال کر کامیابی کی راہ پر گامزن کیا، جبکہ میلبورن رینیگیڈز کی جانب سے محمد رضوان کی ٹیم مقررہ ہدف کا دفاع نہ کر سکی۔

میچ سے قبل بابراعظم اور محمد رضوان نے نئے سال کی خوشیاں بھی اکٹھے منائیں۔ دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ نیو ایئر ہمیشہ ایک ساتھ مناتے ہیں۔ بابراعظم نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ نئے سال کے موقع پر بھی ان کی گفتگو کرکٹ کے گرد ہی گھومتی رہی، جس پر دونوں کھلاڑیوں نے خوشگوار لمحات شیئر کیے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button