عالمی خبریں

اسرائیل کی شام کے ساتھ امریکی حمایت یافتہ سکیورٹی مذاکرات کی تصدیق

پیرس: اسرائیل نے منگل کے روز تصدیق کی ہے کہ اس نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں شام کے ساتھ امریکی حمایت یافتہ سکیورٹی مذاکرات میں شرکت کی، جن کا مقصد خطے میں استحکام کو فروغ دینا اور معاشی تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ مذاکرات امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں امن کے فروغ کے وژن کا حصہ تھے، جن کے دوران اسرائیل نے اپنے شہریوں کے تحفظ اور سرحدوں کے ساتھ کسی بھی ممکنہ خطرے کی روک تھام کی اہمیت پر زور دیا۔

بیان کے مطابق اسرائیل نے خطے میں استحکام اور سلامتی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر بھی زور دیا کہ دونوں ممالک کے مفاد میں معاشی تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔

اس پیش رفت کو خطے میں سفارتی سرگرمیوں کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں اسرائیل شام اور لبنان کے ساتھ ممکنہ امن معاہدوں کے امکانات پر بھی غور کر رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button