پاکستانی خبریں

پاکستانی شہریوں کے لیے ایران سے متعلق سفری ہدایات جاری

خلیج اردو
اسلام آباد: دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایران کے حوالے سے نئی سفری ہدایات جاری کی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی شہری غیر ضروری طور پر ایران کا سفر نہ کریں اور موجودہ حالات بہتر ہونے تک سفر مؤخر رکھیں۔

ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو شدید احتیاط برتنے اور غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستانی شہری اپنے سفارتخانے اور قونصل خانوں سے رابطے میں رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رہنمائی حاصل کی جا سکے۔

وزارتِ خارجہ نے تہران، زاہدان اور مشہد میں ہنگامی رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں تاکہ پاکستانی شہری بروقت معاونت حاصل کر سکیں۔

پاکستانی شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صورتحال پر نظر رکھیں اور ضروری معلومات کے لیے باقاعدگی سے دفتر خارجہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button