Uncategorized

یو اے ای میں نئی بھرتیوں میں سست روی، کمپنیوں کا اپ اسکلنگ پر زور

خلیج اردو
متحدہ عرب امارات میں بدلتی ہوئی جاب مارکیٹ کے باعث متعدد کمپنیاں نئی بھرتیوں کو سست کر کے موجودہ ملازمین کی مہارتوں میں اضافے پر توجہ دے رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 42 فیصد آجر نئی بھرتیوں کے بجائے اپ اسکلنگ کو ترجیح دے رہے ہیں، جس سے ملازمت کے متلاشی افراد کے لیے مواقع کی نوعیت بھی تبدیل ہو رہی ہے۔

Hays کی 2026 سیلری اینڈ ہائرنگ ٹرینڈز گائیڈ کے مطابق چیلنج صرف مقابلہ نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ بہت سے کاروباری ادارے کھلی آسامیوں کے باوجود بھرتیوں کا عمل سست کر رہے ہیں۔

زید الہیالی جو کہ Marc Ellis کے شریک بانی ہیں، کا کہنا ہے کہ
"یہ رجحان مواقع ختم ہونے کے بجائے آجرین کے محتاط اور عملی رویے کی عکاسی کرتا ہے۔”

ان کے مطابق کاروباری ادارے محدود بجٹ اور تیزی سے بدلتی مہارتوں کے ماحول میں نئے افراد کی بھرتی کے بجائے موجودہ قابلِ اعتماد ملازمین میں سرمایہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اب صرف سابقہ تجربہ کافی نہیں بلکہ وہ امیدوار کامیاب ہو رہے ہیں جو ڈیجیٹل مہارت، تجارتی آگاہی اور قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ خود کو مسلسل بہتر بنا رہے ہیں۔

ڈیو براؤن کا کہنا ہے،
"اس وقت بہت سے آجر جلدی میں بھرتی نہیں کر رہے بلکہ درست امیدوار کا انتظار کر رہے ہیں۔”

ادھر مشرق وسطیٰ میں V Group International کے ہیڈ آف ایچ آر شبیل عمر کے مطابق کمپنی نئے ملازمین رکھنے کے بجائے موجودہ سیلز اسٹاف کو ڈیجیٹل سیلز ٹولز اور کسٹمر سروس میں تربیت دے رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس حکمت عملی سے صارفین کا تجربہ بہتر، سیلز کارکردگی میں اضافہ اور ملازمین کی وفاداری میں بہتری آتی ہے جبکہ کمپنیوں کے اخراجات بھی قابو میں رہتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بڑے پیمانے پر بھرتیوں میں کمی اس بات کا اشارہ ہے کہ آجرین اب مخصوص مہارتوں کے حامل امیدواروں کی تلاش میں زیادہ صبر اور وضاحت کے ساتھ فیصلے کر رہے ہیں۔

موجودہ صورتحال میں مسلسل سیکھنے اور نئی مہارتیں حاصل کرنے والے امیدوار ہی ملازمت کے حصول میں سب سے زیادہ مسابقتی ثابت ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button