
خلیج اردو
Q Mobility نے رمضان المبارک کے دوران دارب ٹول گیٹس اور موافق پبلک پارکنگ کے اوقات اور فیس کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق دارب ٹول گیٹس پر پیر سے ہفتہ دو اوقات میں فی کراسنگ 4 درہم چارجز لاگو ہوں گے۔ صبح کے اوقات 8 بجے سے 10 بجے تک جبکہ شام کے اوقات 2 بجے سے 6 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ اتوار کے روز ٹول فیس مکمل طور پر مفت ہوگی۔
اسی طرح پبلک پارکنگ کے لیے پیر سے ہفتہ دو مختلف اوقات میں فیس لاگو ہوگی، جن میں صبح 9 بجے سے شام 6 بجے تک اور رات 9 بجے سے 2 بجے تک شامل ہیں۔ اسٹینڈرڈ پارکنگ کے لیے فی گھنٹہ 2 درہم جبکہ پریمیم پارکنگ کے لیے فی گھنٹہ 3 درہم فیس مقرر کی گئی ہے۔ اتوار کو پارکنگ بھی مفت ہوگی۔
رمضان المبارک کے پیش نظر متحدہ عرب امارات بھر میں ورکنگ آورز میں کمی، پارکنگ ٹائمنگز اور اسکولوں کے شیڈول میں بھی ردوبدل کیا جا رہا ہے۔ نجی شعبے کے ملازمین کے اوقات کار میں روزانہ دو گھنٹے کمی کی جائے گی جبکہ کمپنیوں کو وزارت انسانی وسائل کے قواعد کے مطابق ریموٹ ورک کی سہولت دینے کی بھی اجازت ہوگی۔
وفاقی ملازمین پیر تا جمعرات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک جبکہ جمعہ کے روز صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک فرائض انجام دیں گے، جبکہ ملک بھر میں اسکولوں نے بھی روزہ دار طلبہ کی سہولت کے پیش نظر اپنے اوقات میں ردوبدل شروع کر دیا ہے۔






