
خلیج اردو
رمضان المبارک کے دوران متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارتخانے کے اوقاتِ کار تبدیل کر دیے گئے ہیں۔
ابوظہبی میں سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے جاری سرکلر کے مطابق قونصلر خدمات جیسے پاسپورٹ، نادرا اور اٹیسٹیشن کیلئے نئے اوقاتِ کار مقرر کر دیے گئے ہیں۔
پیر سے جمعرات تک قونصلر خدمات صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک فراہم کی جائیں گی، جبکہ جمعہ المبارک کے روز یہ اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 11 بج کر 30 منٹ تک ہوں گے۔
رمضان المبارک کے پیش نظر سفارتخانے میں خدمات کی فراہمی کو مؤثر بنانے کیلئے یہ تبدیلی کی گئی ہے۔






