Uncategorized

آپ کہنا چاہتے ہیں کہ سہیل آفریدی نے دھمکی نہیں بددعا دی ہے؟ الیکشن کمیشن کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن عملے کو دھمکانے کے کیس میں مکالمہ، فیصلہ محفوظ

خلیج اردو
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف الیکشن عملے کو دھمکانے کے کیس کی سماعت کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

دوران سماعت، وزیر اعلیٰ کے وکیل نے دلائل دیے کہ کمیشن نے کبھی پی ٹی آئی کے حق میں کوئی فیصلہ نہیں کیا اور الیکشن کمیشن کے پاس یہ اختیار نہیں کہ ڈی ایم او کی کارروائی کے ساتھ خود بھی کارروائی کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ واقعہ ہری پور میں نہیں ہوا، اور اگر کسی اور ضلع میں خطاب پر نوٹس لینا ہے تو وزیراعظم کو بھی بلایا جائے۔

ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ کیس صرف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نہیں بلکہ دھمکانے کا بھی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا وکیل نے اپنی درخواست مسترد کرنے کے کمیشن کے آرڈر کو کہیں چیلنج کیا؟ اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے کیس کا آپ کے کیس سے کوئی مماثلت نہیں، درخواست مسترد ہونے کے خلاف اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کرنا چاہیے تھا۔

کمشنر نے سوال کیا کہ کیا سہیل آفریدی نے قدرت کو کہا کہ صبح نہیں ہوگی؟

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button