
خلیج اردو
ٹی 20 ورلڈکپ میں زمبابوے نے آسٹریلیا کے بعد سری لنکا کو بھی شکست دے کر ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھا۔
زمبابوے نے 179 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 3 گیندیں قبل حاصل کر لیا۔
میچ میں برائن بینیٹ نے میچ وننگ نصف سنچری اسکور کی، جبکہ کپتان سکندر رضا نے 45 اور ویسلی مارومانی نے 34 رنز بنائے۔
زمبابوے کی یہ کامیابی ایونٹ میں ایک بڑا اپ سیٹ قرار دی جا رہی ہے۔







