Uncategorized

لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 خوارج ہلاک

خلیج اردو
سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 18 اور 19 فروری کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے، جبکہ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشے کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ کامیاب کارروائی علاقے میں امن و استحکام کے قیام کیلئے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button