خلیج اردو
ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے چھٹے روز بھی جاری ہیں۔ تہران اور قم میں فضائی حملے ہوئے، قم میں میزائل لانچر تباہ کر دیا گیا جبکہ تہران اور دیگر شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ہلاکتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ حملے ہسپتالوں، سکولوں اور دیگر شہری اہداف پر بھی کئے گئے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق ایران پر اب تک پانچ ہزار ٹن سے زیادہ گولہ بارود برسایا جا چکا ہے۔ لبنان میں بھی اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور چھ زخمی ہوئے، جس کے بعد مجموعی ہلاکتیں 75 تک جا پہنچی ہیں۔
اس پیش رفت کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ اور بین الاقوامی ردعمل کا سلسلہ جاری ہے۔






