عالمی خبریں

مجلس خبرگان کا فیصلہ، 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے رہبر اعلیٰ منتخب، قومی اتحاد پر زور، تہران سمیت مختلف شہروں میں جشن اور ریلیاں

خلیج اردو
ایران میں مجلس خبرگان نے اکثریت کی حمایت سے آیت اللہ علی خامنہ ای کے بیٹے 56 سالہ مجتبیٰ خامنہ ای کو ملک کا نیا اور تیسرا رہبر اعلیٰ منتخب کر لیا ہے۔

مجلس خبرگان کی جانب سے جاری بیان میں ایرانی قوم سے اتحاد برقرار رکھنے اور نئے سپریم لیڈر کے ساتھ وفاداری کا عہد کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد اور یکجہتی انتہائی ضروری ہے تاکہ ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکے۔

نئے رہبر اعلیٰ کے انتخاب کے بعد ایران بھر میں جشن کا سماں دیکھنے میں آیا اور تہران سمیت مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

ریلیوں میں شریک افراد ایرانی قومی پرچم اور مجتبیٰ خامنہ ای کی تصاویر اٹھائے نظر آئے جبکہ کئی مقامات پر ان کی تصاویر پر گل پاشی بھی کی گئی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے دوران ایران میں نئی قیادت کے انتخاب کو اہم سیاسی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button