عالمی خبریں

ایران جنگ پر سفارتی سرگرمیاں تیز، روسی صدر پیوٹن کا ٹرمپ کو جنگ ختم کرنے کا مشورہ، دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال

خلیج اردو
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں ایران سے متعلق جاری جنگ اور دیگر اہم عالمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریملن کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے گفتگو کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جاری جنگ ختم کرنے کے لیے چند تجاویز پیش کیں اور زور دیا کہ تنازع کو سفارتی طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔

روسی صدارتی دفتر کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی پر بھی تفصیل سے بات کی۔ اس دوران ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ کے اثرات پر بھی غور کیا گیا۔

کریملن کے مطابق روسی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ کے پھیلاؤ کو روکنا ضروری ہے کیونکہ اس کے اثرات پورے خطے اور عالمی معیشت پر پڑ سکتے ہیں۔

یہ ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ شروع ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پیوٹن کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہے جسے سفارتی سطح پر اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق روس کی جانب سے جنگ ختم کرنے کی تجویز اس بات کا اشارہ ہے کہ عالمی طاقتیں خطے میں بڑھتی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی راستے تلاش کر رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button