عالمی خبریں

ایران نے جنگ میں ثالثی کے لیے واضح شرائط رکھ دیں، مکمل حملوں کا خاتمہ اور مستقبل میں دوبارہ حملہ نہ ہونے کی ضمانت کا مطالبہ

خلیج اردو
ایرانی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنگ کے معاملے پر ثالثی اسی صورت ممکن ہے جب صرف جنگ بندی نہیں بلکہ حملوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے اور آئندہ دوبارہ ایسا نہ ہونے کی واضح ضمانت دی جائے۔

ترجمان کے مطابق ایرانی عوام سنجیدگی سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ کسی بھی ثالثی کی کوشش اس وقت تک قابل قبول نہیں جب تک تمام فوجی کارروائیاں مکمل طور پر بند نہ کر دی جائیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران نے جنگ شروع نہیں کی، تاہم اگر صورتحال مسلط کی گئی تو ایران اسے اپنے انداز میں ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کی اس شرط سے ظاہر ہوتا ہے کہ تہران عارضی جنگ بندی کے بجائے مستقل امن کی ضمانت چاہتا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button