پاکستانی خبریں

سندھ کے وزرا اور ارکان اسمبلی نے تین ماہ کی تنخواہیں نہ لینے کا فیصلہ کر لیا، سرکاری اخراجات میں کمی اور وسائل کی بچت کے لیے متعدد اقدامات نافذ

خلیج اردو
سینیئر صوبائی وزیر شرجیل میمن نے اعلان کیا ہے کہ اپریل، مئی اور جون کی تنخواہیں وزرا اور ارکان اسمبلی نہیں لیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ اخراجات کم کرنے اور عوامی وسائل بچانے کے لیے کیا گیا ہے۔

سرکاری محکموں میں 60 فیصد گاڑیاں دو ماہ کے لیے بند رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اور افسران کو گاڑیوں کے استعمال میں کفایت شعاری کی ہدایت دی گئی ہے۔ کابینہ نے سرکاری فیول میں 50 فیصد کٹوتی اور غیر ملکی سرکاری دوروں پر پابندی بھی عائد کی ہے۔

تعلیمی اداروں کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ سکول 16 سے 31 مارچ تک بند رہیں گے، تاہم امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔ سرکاری دفاتر میں جمعہ کو ورک فرام ہوم ہوگا اور ہفتے اور اتوار کی چھٹی ہوگی۔

حکومت کے مطابق یہ اقدامات عوامی وسائل کی بچت اور اخراجات میں کمی کے لیے ضروری ہیں، اور آئندہ بھی وسائل کی کفایت شعاری کو ترجیح دی جائے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق سندھ حکومت کے یہ فیصلے معاشی دباؤ اور عوامی فلاح کے تناظر میں اہم قدم ثابت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button