عالمی خبریں

میٹا ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری میں، تقریباً 16 ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں

خلیج اردو
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا اپنی تنظیم نو کے تحت ہزاروں ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ رائٹرز کے مطابق کمپنی تقریباً 20 فیصد ملازمین کو فارغ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے، جس کا مطلب ہے کہ تقریباً 16 ہزار افراد متاثر ہو سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میٹا نے 2022 میں تقریباً 11 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا، جبکہ 2023 میں یہ تعداد تقریباً 10 ہزار تک پہنچ گئی تھی۔ کمپنی کی اس حالیہ کارروائی کا مقصد اپنی تنظیمی ڈھانچے کو مزید مؤثر اور مالی طور پر مستحکم بنانا بتایا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدامات ٹیکنالوجی کی عالمی مارکیٹ میں کمپنی کی مسابقت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں، تاہم ملازمین اور ان کے خاندانوں پر اثرات بھی نمایاں ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button