
خلیج اردو
ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی اور ان کے بیٹے مرتضیٰ کی شہادت کی تصدیق سامنے آ گئی ہے۔ علی لاریجانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری بیان میں ان کی شہادت کا اعلان کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ "ایک بندۂ خدا اپنے رب کے پاس شہید کے طور پر پہنچ گیا”۔
ایرانی سرکاری میڈیا نے بھی علی لاریجانی اور ان کے بیٹے مرتضیٰ کے شہید ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں مرحومین کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا بھی کی گئی۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ہے اور صورتحال کے اثرات وسیع ہو سکتے ہیں







