
-
خلیج اردو
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے کہا ہے کہ روس پاکستان کو تیل فروخت کرنے کے لیے تیار ہے، اور اگر پاکستان رابطہ کرے تو اسے سستا تیل فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے عالمی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی فوجی مہم جوئی پر پوری دنیا حیران ہے، اور موجودہ کشیدگی کب اور کیسے ختم ہوگی اس کی پیشگوئی ممکن نہیں کیونکہ صورتحال انتہائی پیچیدہ ہو چکی ہے۔
روسی سفیر نے ایران میں بچیوں کے اسکول پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تمام فریقین طاقت کے استعمال سے گریز کریں اور مسائل کا حل اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت سیاسی اور سفارتی طریقے سے نکالا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے فوری طور پر مذاکرات اور سفارتی اقدامات کی ضرورت ہے۔






