
خلیج اردو
ایران پر اسرائیل اور امریکا کے حملے اٹھارویں روز بھی جاری ہیں، دارالحکومت تہران کے مشرقی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جبکہ مختلف شہروں میں فضائی کارروائیاں کی گئیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے صوبہ کرمان کے شہر سیرجان میں بمباری کی، جبکہ کرج، شہریار اور شیراز کے علاقوں میں بھی فضائی حملے کیے گئے۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے مطابق اراک میں ہونے والے حملے میں ایک نومولود بچہ، اس کی دو سالہ بہن، والدہ اور دادی شہید ہو گئیں، جس پر عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔
ادھر ایرانی حکام نے حساس مقامات سے متعلق معلومات فراہم کرنے اور آپریشنز کی تیاری کے الزام میں 10 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
یہ صورتحال ظاہر کرتی ہے کہ جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہو رہا ہے اور شہری آبادی بھی اس کی لپیٹ میں آ رہی ہے، جس سے انسانی بحران کے خدشات بڑھتے جا رہے ہیں۔





