
خلیج اردو
ایران میں بسیج فورس کے سربراہ غلام رضا سلیمانی اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے، جس کی تصدیق پاسداران انقلاب نے کر دی ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق امریکی اور صہیونی حملے میں غلام رضا سلیمانی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوئے۔ ایران نے اس واقعے پر سخت ردعمل دینے کا اعلان کیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ شہید غلام رضا سلیمانی نے بسیج فورس کو مضبوط اور فعال بنانے میں اہم کردار ادا کیا، اور ان کی خدمات کو ایران میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اس واقعے کے بعد ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، جس کے اثرات پورے خطے پر پڑ سکتے ہیں۔





