پاکستانی خبریں

پاکستان نےایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی

خلیج اردو
وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران پر حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور خلیجی ممالک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی کی کوششوں میں حصہ دار بننے کا خواہاں ہے اور ایران اور امریکہ کے درمیان ثالثی کے لیے تیار ہے۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماضی میں بھی تنازعات کے حل کے لیے کامیابی سے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی یہ پیشکش کشیدگی کم کرنے میں ایک مثبت قدم ہے اور ممکنہ طور پر خطے میں امن قائم رکھنے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button