خلیجی خبریں

خلیجی ممالک میں شوال کا چاند نہ دکھائی دیا، عید الفطر 20 مارچ جمعہ کو منائی جائے گی، پاکستان میں رویت ہلال کے اجلاس آج ہوں گے

خلیج اردو
سعودی عرب سمیت خلیجی ریاستوں میں شوال کا چاند آج نظر نہیں آیا، جس کے بعد عید الفطر 20 مارچ بروز جمعہ کو منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ افغانستان میں آج ہی عید الفطر منائی جا رہی ہے، جبکہ ترکیہ میں بھی عید 20 مارچ کو ہوگی۔

پاکستان میں شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس آج ہونگے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ فلکیات کے ماہرین کا کہنا ہے کہ بعض امکان ہے عید 21 مارچ کو بھی ہو سکتی ہے۔

یہ صورتحال مختلف ممالک میں عید کی تاریخ میں معمولی فرق کی عکاسی کرتی ہے اور رویتِ ہلال کے عمل کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button