خلیجی خبریں

ایران نے پارس گیس فیلڈ پر حملے کے جواب میں اسرائیل پر کلسٹر میزائل داغ دیے، تل ابیب میں دھماکے، ایک ہلاک، پانچ زخمی، خطے میں کشیدگی عروج پر

خلیج اردو
ایران نے اسرائیل کی جانب سے جنوبی پارس گیس فیلڈ پر حملے کے جواب میں کلسٹر میزائل داغ دیے۔ تل ابیب میں ہونے والے دھماکوں میں ایک اسرائیلی شہری ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ ریاض پر داغے گئے چار بیلسٹک میزائل فضاء میں ہی تباہ کر دیے گئے۔

عراق میں ام القصر بندرگاہ کے قریب ایرانی ڈرون حملے کے تحت عراقی بحریہ کے اڈے کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ ابوظہبی میں میزائل حملہ ناکام رہا۔ حبشان گیس فیلڈ پر ایرانی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ ایرانی آپریشن وعدہ صادق 4 کے تحت 63 ویں لہر کو شہید وزیرِ انٹیلی جنس اور دیگر اہلکاروں کے نام منسوب کیا گیا۔

پاسداران انقلاب نے کہا کہ وہ جنگ کو تیل کی تنصیبات تک نہیں پھیلانا چاہتے اور نہ ہی دوست یا ہمسایہ ممالک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کا ارادہ رکھتے تھے۔ ایران کے توانائی تنصیبات پر حملوں کے بعد خطے کی صورتحال ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گئی ہے، جس سے خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button