عالمی خبریں

عرب و اسلامی ممالک کا ایران سے حملے فوری روکنے کا مطالبہ، خلیجی تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت، خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے پر زور

خلیج اردو
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال پر عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ کے مشاورتی اجلاس میں ایران سے ہمسایہ ممالک کے خلاف حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں خلیجی ریاستوں کے سول انفراسٹرکچر، ہوائی اڈوں، تیل تنصیبات، سفارتخانوں اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق ایسے حملے کسی صورت جائز نہیں اور اقوام متحدہ کے آرٹیکل 51 کے تحت خلیجی ممالک کو اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔ مزید کہا گیا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کو یقینی بنائے، آبنائے ہرمز کو محفوظ رکھے اور عالمی تجارت میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہونے دے۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی، جنہوں نے تمام ممالک پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر حملے بند کریں اور سفارتی ذرائع سے تنازعات کا حل تلاش کریں۔

یہ اعلامیہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں مشترکہ مؤقف کی عکاسی کرتا ہے اور ظاہر کرتا ہے کہ مسلم دنیا امن و استحکام کے لیے متفقہ حکمت عملی کی ضرورت محسوس کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button