خلیجی خبریں

امریکی صدر کے بیان سے پہلے ایران کے اسرائیل پر تباہ کن حملے، دیمونا، عراد اور تل ابیب نشانے پر، 10 ہلاک، 150 سے زائد زخمی، دفاعی نظام پر سوالات، خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

خلیج اردو
ایران کی جانب سے اسرائیل کے مختلف شہروں پر کیے گئے میزائل حملوں کے بعد خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔ حملوں میں دیمونا، عراد اور تل ابیب کو نشانہ بنایا گیا جہاں بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 10 افراد ہلاک جبکہ 150 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ کئی عمارتیں زمین بوس ہو گئیں اور مختلف علاقوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی حکام نے دیمونا اور عراد میں مجموعی طور پر بڑی تعداد میں زخمیوں کی تصدیق کی ہے۔

عراد میں ایک بھاری بھرکم تقریباً 450 کلوگرام وزنی میزائل ہدف پر گرا جس کے نتیجے میں متعدد ہلاکتیں اور درجنوں زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ دیمونا میں بھی درجنوں افراد زخمی ہوئے جبکہ تل ابیب میں بیلسٹک میزائل حملے کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے۔

اس کے علاوہ گلیل میں بھی میزائل حملہ کیا گیا جہاں ایک شخص ہلاک ہوا اور گھروں میں آگ لگ گئی۔

ان حملوں کے بعد اسرائیلی دفاعی نظام کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں جبکہ خطے میں کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button