عالمی خبریں

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملے جاری، ہلاکتیں 1500 سے زائد، 20 ہزار زخمی، دزفول ایئربیس نشانہ، جنگ میں شدت، برطانیہ کی شمولیت کا امکان

خلیج اردو
امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی جبکہ 20 ہزار سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایران کے اہم فوجی مقام دزفول ایئربیس کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں زور دار دھماکوں کی تصاویر منظر عام پر آئی ہیں۔

امریکی حکام کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ تین ہفتوں کے دوران جاری کارروائیوں میں ایران کے تقریباً 8 ہزار اہداف اور 130 طیاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حوالے سے امریکی بحریہ کے اعلیٰ عہدیدار ایڈمرل کوپر نے کہا کہ یہ کارروائیاں دوسری جنگ عظیم کے بعد مختصر مدت میں بحری طاقت کے خلاف سب سے بڑی کارروائیوں میں شامل ہیں۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ برطانیہ بھی ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں میں شامل ہو سکتا ہے، اور برطانوی ایٹمی آبدوز ایچ ایم ایس اینسن ایران کے قریب سمندری حدود میں پہنچ چکی ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ کے پھیلاؤ سے خطے میں صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے اور عالمی طاقتوں کی براہ راست شمولیت ایک بڑے تنازع کا پیش خیمہ بن سکتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button