
خلیج اردو
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اثاثوں سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جن کے مطابق ان کی مجموعی دولت اربوں ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
امریکی جریدے فوبز کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت تقریباً ساڑھے 6 ارب ڈالر ہے، جبکہ دیگر مالیاتی رپورٹس میں یہ تخمینہ 7 ارب ڈالر کے قریب بتایا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ اور رئیل اسٹیٹ میں اتار چڑھاؤ کے باعث ٹرمپ کے اثاثوں کی مالیت میں وقتاً فوقتاً کمی بیشی ہوتی رہتی ہے، جس سے حتمی رقم کا تعین مشکل ہو جاتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ٹرمپ کی دولت کا بڑا حصہ جائیدادوں، ہوٹلوں، گالف کورسز اور برانڈ ویلیو پر مشتمل ہے، تاہم ان اثاثوں کی درست مارکیٹ ویلیو کا اندازہ لگانا ہمیشہ آسان نہیں ہوتا۔
فوبز کے مطابق نجی کاروباری مفادات اور غیر شفاف سرمایہ کاری ڈھانچے کی وجہ سے ٹرمپ کی اصل دولت کا سو فیصد درست تخمینہ لگانا ممکن نہیں، اور مختلف ادارے مختلف اندازے پیش کرتے رہتے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں تبدیلیوں کے اثرات براہِ راست بڑی شخصیات کے اثاثوں پر پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے ان کی مجموعی دولت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جاتا ہے۔







