خلیج سے بھارت جانے والے چارٹرڈ طیاروں سے غیر قانونی 9۔31 کلوگرام سونا برآمد۔جمعہ کو متحدہ عرب امارات سے بھارت جانے والے چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے تین مسافروں نے غیر قانونی سونا اسمگل کرنے کی کوشش کی ۔
راجستھان میں پریس انفارمیشن بیورو کے ذریعہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ان کے ساتھ11 دیگر افراد کوبھی گرفتار کیا گیا ہے جنہیں سعودی عرب سے وطن واپس لایا گیا تھا۔
14 مسافر دو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعہ جے پور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تھے۔
انہیں ائیرپورٹ پر کسٹمز ٹیم نے روک لیا اور سامان میں چھپا ہوا 7.7 ملین درہم مالیت کا 31.9 کلو گرام سونا برآمد کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ تین مسافر سپائس جیٹ فلائٹ ایس جی 9055 کے ذریعہ رس الخیمہ سے آئے اور ان کے پاس سے 9.3 کلو وزنی 12 سونے کی اینٹیں برآمد کی گئیں۔
دبئی میں ہندوستانی قونصل خانے نے بتایا کہ اس پرواز کو ایک نجی کمپنی نے اپنے ملازمین کو وطن واپس بھیجنے کے لئے چارٹر کیا تھا۔
شبہ ہے کہ مسافروں کو سونے کی اسمگلنگ کے لئے بطور کیریئر استعمال کیا گیا ہو۔

دیگر 11 ملزمان ریاض سے آئے تھے اور 22.65 کلوگرام سونا جن میں بنیادی طور پر سوئس نشانات تھے ، جن کی قیمت 5.5ملین درہم بتائی جاتی ہے
یاد رہے کہ بھارت نے آج متحدہ عرب امارات سے چارٹرڈ طیاروں کے ذریعے مسافروں کی آمد ہر پابندی عائد کردی ہے ۔
Source : Gulf News







