Uncategorized

دبئی کی ایمریٹس روڈ پر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، 9 زخمی

خلیج اردو
دبئی کی ایمریٹس روڈ پر منی بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک حادثے میں سات افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ نو افراد زخمی ہو گئے ہیں

دبئی پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ ایک ٹرک تکنیکی خرابی کے باعث اچانک سڑک کے درمیان رک گیا تھا۔

اسی دوران پیچھے سے آنے والی منی بس کا ڈرائیور مناسب فاصلہ برقرار رکھنے میں ناکام رہا اور تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرایا۔

پولیس نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول اینڈ کمانڈ سینٹر نے ریسکیو ٹیمیں اور ٹریفک پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کیں۔

پولیس کے مطابق حادثے میں سات افراد جاں بحق ہوئے جبکہ نو زخمیوں میں پانچ کی حالت تشویشناک اور چار کی حالت درمیانی نوعیت کی ہے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس نے جائے حادثہ کو محفوظ بنا کر ٹریفک کی روانی بحال کی جبکہ ماہر ٹیموں نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تفصیلی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹریفک حکام نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ ہائی وے پر کسی بھی خرابی یا ایمرجنسی کی صورت میں گاڑی کو فوری طور پر محفوظ جگہ پر منتقل کیا جائے اور وارننگ سگنلز کا استعمال کیا جائے تاکہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button