عالمی خبریں

آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے منگل یا بدھ کو معاہدہ ممکن ہے: امریکی وزیر خزانہ

خلیج اردو

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے حوالے سے منگل یا بدھ تک معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق سکاٹ بیسنٹ نے CNBC کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ امریکا ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور امید ہے کہ آج یا کل آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور خطے میں جاری تنازع کو معمول کی صورتحال کی طرف لے جانے کے لیے معاہدہ ہو سکتا ہے۔

سکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا ایرانی حکام کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے اور آبنائے ہرمز کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت کا امکان موجود ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button