
خلیج اردو
پاکستان اور ایران کے درمیان تہران میں ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ایران پر امریکی اور اسرائیلی جنگ اور امن کی جانب پیش رفت پر بات چیت ہوئی
پاکستانی فوج کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانی قیادت کے درمیان ملاقات میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کے اقدامات، آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے اور تنازع کے جلد خاتمے پر گفتگو ہوئی
ملاقات میں خطے میں امن اور تنازع کے مذاکرات کے ذریعے حل تک پہنچنے کے طریقہ کار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ایرانی صدر نے اپنی حکومت کا مؤقف کھل کر پیش کیا، دونوں جانب سے زیر بحث معاملات پر تعمیری تبادلہ خیال ہوا
محسن نقوی آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ تہران کے دورے پر تھے







