معلومات

جانیے ابوظہبی میں دس ایسے ٹریفک فائن جو آپ کے علم میں نہیں

(خلیج اردو آن لائن سٹوری علی شان)

کیا آپ ابو ظہبی میں رہائش پذیر ہیں ؟ یا ابو ظہبی میں سیرو تفریح کے لیے جارہے ہیں۔تو اگر آپ ابوظہبی میں گھوم پھر رہے ہیں یا پھر باہر کھانا کھانے نکلنے لگے ہیں تو یقینی طور پر آپ کو وہاں گاڑی چلانی ہوگی۔

تو پھر ابوظہبی میں ٹریفک جرمانوں کی کیا فہرست ہوگی جس سے آپ کو باخبر رہنا ہوگا؟

آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں دس عجیب و غریب ٹریفک جرمانوں کی فہرست جن سے آپ یقینی طور پر بچنا چاہتے ہوں گے۔

1:نشے میں دھت ڈرائیونگ

اب یہ بات تو بہت عام ہے اور ہم اس پر زور بھی نہیں دے سکتے لیکن پھر بھی آپ جب بھی کہیں باہر گھومنے نکلیں اور آپ شراب کے شوقین ہوں تو اپنے ساتھ کوئ ایسا ساتھی ضرور رکھیں جو نا صرف شراب سے دور رہتا ہو بلکہ ڈرائیو بھی کر سکتا ہو۔امارات میں نشے کی حالت میں ڈرائیونگ پر سحت سزا مقرر ہے یہ ایک بہت خطرناک فعل ہے جس سے بچنا چاہیے۔
نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے کی سزا یہ ہے :
بلیک پوائنٹس:24
جرمانہ:بحکم عدالت

2:بغیر نمبر پلیٹ گاڑی چلانا

کیا آپ کی گاڑی کی نمبر پلیٹ اتر گئ ہے یاکسی وجہ سے موجود نہیں ہے تو یاد رکھیں۔ڈرائیونگ کرنے سے پہلے یہ مسئلہ حل کرلیں وگرنہ آپ پولیس کی پکڑ میں آسکتے ہیں اور جرمانے کی سزا بمعہ بلیک پوائنٹس آپ کا مقدر ہوگی

اس غلطی کی سزا

بلیک پوائنٹس:24
جرمانہ:1000 درہم

3:پولیس سے بھاگنا

اگر کوئ پولیس اہلکار آپ کے پیچھے آرہا ہےاور آپ کو رکنے کے لیے بول رہا ہے تو گھبرائیے مت نا ہی بھاگنے کی کوشش کریں۔اس کی سزا بھی جرمانہ ہے ۔آپ کو فوراً رکنا چاہیے اور پولیس کے سوالوں کے جواب دینے چاہیں۔

بلیک پوائنٹس:12
جرمانہ:800 درہم

4:بچوں کو سامنے والی سیٹ پر بٹھانا

اگر آپ بچوں کے ساتھ سفر کر رہے ہیں تو یاد رکھیں دس سال سے کم عمر بچوں کو سامنے والی سیٹ پر بٹھانے کی اجازت نہیں ہے۔اس بات کی تسلی کریں کے آپ کے بچے پچھلی سیٹ پر بیٹھے ہیں۔
اس کی سزا
بلیک پوائنٹس:4
جرمانہ:400درہم

5:اجازت سے زائد کار کے شیشوں پر رنگ کرنا۔

امارات نے گاڑی کے شیشوں پر رنگ کرنے کی ایک خاص حد مقرر کررکھی ہے۔خواتین ڈرائیور تھوڑا زائد رنگ کرواسکتی ہیں۔لیکن پھر بھی آپ کو دھیان رکھنا ہوگا۔اگر آپ کی گاڑی کے شیشوں پر رنگ بہت زیادہ ہے تو آپ کو جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
اس کی سزا
جرمانہ:500درہم

6:خاص (ایمرجنسی)گاڑیوں کو راستہ نا دینا۔

اگر آپ بہت جلدی میں ہیں تو سہی ہے لیکن پھر بھی اگر کسی بھی حالت میں آپ کو کچھ خاص قسم کی گاڑیوں کو راستہ دینا ہوگا۔ان میں پولیس،ایمبولینس،آرمی کانوائے،فائر برگیڈ وغیرہ شامل ہیں۔ان کو راستہ نا دینے کی صورت میں آپ کو درج زیل جرمانہ ہوسکتا ہے۔
بلیک پوائنٹس:4
جرمانہ:500درہم

7:ایسی گاڑی چلانا جو شور کرتی ہو۔

یاد رکھیں کوئ بھی ایسی گاڑی جو ایک خاص مقررہ خد سے زیادہ شور مچارہی ہو وہ چلانا ممنوع ہے اور ایسی صورت میں بھی آپ کو جرمانہ ہوسکتا ہے۔اس لیے ہمیشہ اپنی گاڑی کا انجن اچھی حالت میں رکھیں۔اس کی سزا
جرمانہ:500درہم

8:گاڑی سے باہر کچرا پھینکنا

امارات کی حکومت صفائ کے اوپر بہت زیادہ توجہ دیتی ہے اور یاد رکھیں اگر آپ گاڑی سے باہر سڑک یا گلی میں کچرا پھینکتے ہوئے دیکھے گئے تو آپ کو جرمانہ ہوسکتا ہے۔اس سزا
بلیک پوائنٹس:4
جرمانہ:500 درہم

9:گاڑی کی خراب لائٹس

ہمیشہ دھیان رکھیں آپ کی گاڑی کی ساری لائٹس اچھی حالت میں ہوں اور روشن ہوں۔یہ رات کو ناصرف اندھیرے میں ڈرائیونگ کے لیے نقصان دہ ہے بلکہ یہ آپ کو جرمانہ بھی کرواسکتا ہے جو کہ
جرمانہ:200 درہم

10:گاڑی کے اوپر محتلف تحریریں لکھنا۔

آپ اپنے شوق کے مطابق اپنی گاڑی پر کوئ خاص یا اچھی تحریر یا کوئ تصویر لگانا چاہتے ہوں۔یہ خیال اچھا ہے لیکن یقین مانیں ابوظہبی میں یہ بھی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی میں آتا ہے اس کی سزا
جرمانہ:200 درہم۔

alishan564@gmail.com

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button