
خلیج اردو
امریکی سینٹرل کمانڈ CENTCOM نے کہا ہے کہ امریکی فورسز نے آبنائے ہرمز میں ایران کے پاسداران انقلاب IRGC کی بارودی سرنگیں بچھانے والی فورسز کے خلاف محدود اور انتہائی درست کارروائی کی۔
CENTCOM کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی حملے کو ’’جارحیت‘‘ قرار دینا درست نہیں۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں خطرہ پیدا کیا جسے امریکی فوج نے ختم کیا تاکہ شہری بحری جہازوں اور تجارتی شپنگ کو تحفظ فراہم کیا جاسکے اور عالمی تجارت کی آزادانہ روانی برقرار رہے۔
امریکی کارروائی کے بعد ایران کے پاسداران انقلاب نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اردن میں حملہ کیا۔ یہ کارروائی ایک ماہ کے وقفے کے بعد ایران کے خلاف امریکا کی پہلی براہِ راست فوجی کارروائی قرار دی جارہی ہے۔






